اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ فیٹف وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی بڑی کامیابی ہے ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ وائٹ لسٹ کی راہ ہموار ہونا خارجہ پالیسی کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم وزیر خارجہ اور تمام سٹیک ہولڈرز کی کو ششیں اور کاوشیں بالآخر کامیاب ہوئیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پوری ٹیم نے جانفشانی سے قومی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب سفارت کاری سے ملک و قوم کی اعلی خدمت سر انجام دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ فاٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل عسکری قیادت کا کردار مثالی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف کے قائم کردہ کور سیل نے اس کامیابی میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...