افغان مہاجرین، انسانی حقوق پر پاکستان سے قریبی شراکت داری چاہتے ہیں، امریکا

0
317

واشنگٹن(این این آئی )امریکی نائب وزیر خارجہ عذرا ضیا نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق اور افغانوں کو دوسری جگہ بسانے اور مہاجرین کے مسئلے پر قریبی شراکت داری چاہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نیڈ پرائس نے شراکت داری کے دائرے کو وسعت دی اور کہا کہ امریکااس طریقے سے شراکت داری کو بڑھانا چاہتا ہے کہ وہ ہمارے مفاد اور ہمارے باہمی مفادات کو پورا کرے۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کی سفیر مسعود خان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی جس میں انسانی حقوق اور افغانوں کو دوسری جگہ بسانے اور مہاجرین کے لیے پاکستان کی انتہائی اہم حمایت پر تبادلہ خیال ہوا۔سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں عہدیداران نے باہمی مفاد کے مسائل پر سلسلہ وار تبادلہ خیال کے ذریعے متنوع شعبوں میں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔عذرا ضیا کی ٹوئٹ کے جواب میں مسعود خان نے کہا کہ دونوں اطراف باہمی مکالمے کو فروغ دینے اور قریبی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کریں گی۔سفیر مسعود خان نے واشنگٹن میں امریکا اور اسلامی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے واشنگٹن میں 23 اور 24 مئی کو ہوئے او آئی سی-اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ مکالمہ کا خیر مقدم بھی کیا