واشنگٹن(این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ ریل کمپنی ویبٹیک کی جانب سے پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انجنوں کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے معاونت کی پیش کش کی گئی ۔امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ریل کمپنی ویبٹیک کے وفد سے ملاقات کی ۔وفد نے سفیر پاکستان کو پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں اور تجربات، پاکستان ریلویز کے ساتھ مختلف امور میں تعاون اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ریل انجنوں کی تیاری کے حوالے سے کمپنی کی خصوصی استعداد کارخصوصا ڈیجیٹلائزیشن، کنٹرول اینڈ سیفٹی، سگنل ٹریفک اور فیول کی بچت کے حوالے سے ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ اب تک کمپنی کی جانب سے پاکستان ریلویز کو 153 انجن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انجنیرنگ اور سروسز کے شعبے میں بھی فراہم کردہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ سفیر پاکستان نے ویبٹیک کی جانب سے پاکستان ریلویز کے ساتھ تعاون کو سراہا۔پاکستانی سفیر مسعود خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مقامی سطح پر ریل انجنوں کی تیاری ، مرمت و دیگر متعلقہ سروسز کی فراہمی کے ضمن میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور ریل کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کے بے انتہا مواقع پیدا ہوئے ہیں۔سفیر پاکستان نے کہاکہ ریلوے نظام کو جدید بنانے کے ضمن میں ہم ویبٹیک کے تجربات اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ سردار مسعود خان نے کہاکہ نقل و حمل کے نظام میں ریلویز کی کلیدی اہمیت اورترقی پذیر معیشت کی ضروریات نیریلوے سیکٹر کے مختلف شعبہ جات میں نئے مواقعوں کو جنم دیا ہے۔وفد کی جانب سے پاکستان ریلویز کے ساتھ جاری تعاون کو مزید بڑھانے اور انجنوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے معاونت کی پیش کش کی گئی ۔سفیر پاکستان کی جانب سے کمپنی کی پیش کش کا خیر مقدم کیا گیا ۔سفیر پاکستان مسعود خان نے کہاکہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں اور پاکستان میں بزنس کرنے کی خواہشمند کمپنیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...