اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جمعرات کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ کم ٹرن آئوٹ نے ثابت کردیا کہ حکومت عوامی اعتماد کھو بیٹھی ہے۔عمران خان نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امیروں سے ٹیکس لے کر غریب عوام کو ریلیف دیا، موجودہ حکومت نے مہنگائی کر کے مڈل کلاس کو ختم کردیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے بغیر بھارت سے تعلقات ناقابل قبول ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کورنگی 2 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ نے کانٹے کے مقابلے کے بعد میدان مارلیا تھا۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز احمد چوہان کے مطابق پولنگ کا ٹرن اوور 8.32 فیصد رہا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...