سکھر(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کرپشن کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل کیلئے دیتے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جو مہنگائی پر بات نہیں کریں گے، سمجھیں وہ ملک کے ساتھ نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرپشن ورپشن کے الزامات سب ڈرامہ ہے، الزامات عوام کے سامنے جوابدہ ہونے سے بچنے کی کوشش ہے تاہم عوام ووٹ کرپشن ختم کرنے کے لیے نہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچپن میں مہنگائی کی جو کہانیاں سنتے تھے وہ اب سامنے آ رہی ہیں، عمران خان حقیقت کو محسوس کریں کہ عوام ووٹ کیوں دیتے ہیں۔امریکی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جوبائیڈن کی کامیابی سے خطے میں تبدیلی آسکتی ہے، ٹرمپ کی وجہ سے امریکا میں تبدیلی آئی، لوگ کلہاڑیاں، بندوقیں لے کر باہر آ گئے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...