اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر بہت مہلک ہے لہذا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔پی ایم اے نے ماسک لازمی پہننے اور خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ضرور کریں، تھوڑے جرمانے عائد کریں اور اس عمل پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔پی ایم اے کے مطابق وبا کی دوسری لہر بہت مہلک ہے اور اس سے تین ہفتوں میں 8 ڈاکٹرز موت کا شکار ہو چکے ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت عوام میں ماسک کی مفت تقسیم کرے، ماسک اور سینیٹائزر کی قیمتیں بھی قابو میں رکھی جائیں، میڈیا بھی ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کی تصاویر نہ چلائے۔پی ایم اے کے مطابق حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کیلئے باقاعدہ پی پی ای فراہمی کا بھی بندوبست کرے، حکومت کو ہیلتھ کیئر ورکز کی ترجیحی بنیادوں پر حفاظت کرنی چاہئے اور حکومتی اعلان کردہ شہداء پیکیج کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...