اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں سی پیک کی تعمیر سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔چینی سفارت خانے کے مطابق عاصم سلیم باجوہ اور نونگ رونگ کی ملاقات میں چین، پاکستان تعلقات اور سی پیک کی تعمیر سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔دوران گفتگو عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے اہم منصوبہ ہے، جسے پاکستانی حکومت اور عوام کی دلی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی راہداری منصوبے کے لئے ون اسٹاپ سروس کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔چیئرمی سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مواصلات اور ہم آہنگی کو مزید تقویت دینے کو تیار ہیں۔اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر کے مسلسل مثبت نتائج آرہے ہیں، سی پیک منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...