نوابشاہ (این این آئی)سندھ کے شہر نواب شاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ زریں آراء بخاری کی نمازِ جنازہ زرداری ہائوس میں ادا کر دی گئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی والدہ کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں بالو جا قبا میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں آصف علی زرداری، پوتے بلاول بھٹو زرداری، خاندان اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شرکت کی۔اس سے قبل مرحومہ زریں آراء بخاری کی تدفین میں شرکت کیلئے ان کے پوتے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، پوتیاں آصفہ بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، بیٹیاں فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، خاندان کے دیگر افراد اور پارٹی رہنما کراچی سے خصوصی پروازوں سے نواب شاہ پہنچے۔ذرائع کے مطابق بیگم زریں آراء بخاری کئی ہفتوں سے علیل تھیں اور کراچی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے والد معروف سیاستدان مرحوم حاکم علی زرداری نے 2 شادیاں کی تھیں، ان کی بیگمات کے نام بلقیس بیگم اور زریں آراء بخاری تھے۔حاکم علی زرداری کا انتقال 2011ء میں ہوا تھا، وہ 1972ء سے 1977ئ، 1988ء سے 1990ء اور 1993ء سے 1996ء تک 3 مرتبہ رکنِ قومی اسمبلی رہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...