کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)چیئرمین عمران خان کو اقتدار کے سوا کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں۔ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ اتحادیوں کی شرافت ہے کہ عمران نیازی جیل کے بجائے بنی گالہ میں بیٹھا ہے۔انہوںنے کہا کہ اتحادی حکومت آئی ایم ایف اور چین سے قرضے لینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو یہ کامیابی پسند نہیں آئی اس لیے کل سیمینار میں بہکی بہکی باتیں کیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دیا جائے گا، نیوٹرل سے کہا کہ اس پر 16 ارب روپے کے کیسز ہیں، کوئی اور ملک ہوتا تو یہ جیل میں ہوتا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...