ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکار ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے لئے پیغام جاری کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے اداکار ورون دھون کے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار ابرارالحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آہے ہیں، اداکار کہتے ہیں کہ” ‘میں ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، ہمیں بہت اچھا لگا، جو ہماری میوزک کمپنی ہے اس نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابرار”۔یاد رہے کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس ‘دھرما’ نے اپنی نئی فلم ‘جگ جگ جیو’ میں ابرارالحق کا مشہور گانا ‘نچ پنجابن’ تبدیل کرکے استعمال کیا ہے۔جس پر ابرارالحق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا ”نچ پنجابن” اپنی فلم میں استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔بعد ازاں TـSeries نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ TـSeries نے گانے کے حقوق قانونی طور پر حاصل کیے ہیں جبکہ کرن جوہر نے فلم میں گانے کا کریڈٹ ابرار الحق کو بھی دے دیا تھا، تاہم ابرارالحق نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔یاد رہے کہ ‘نچ پنجابن’ کا ریمیک ریلیز ہوتے ہی بالی ووڈ پر چھا گیا اور سب ہی اس گانے کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...