اسلام آباد (این این آئی) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے ترکی کے سفیراحسان مصطفی یرداگل نے الوداعی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں ترک سفارتخانے کے حکام سمیت دائریکٹر جنرل ایف آئی رائے طاہر بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں پاکستان ، ترکی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور اور پاکستان سے ترکی کیلئے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔وزیرداخلہ نے سفیر کو اپنے ترک ہم منصب سلیمان سوئیلو سے گزشتہ روز ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے وزیراعظم پاکستان اورانکے وفد کی دورہ ترکی کے دوران بہترین میزبانی پرترک سفیراورحکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر دادخلہ نے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے اوراس میں ملوث عناصرکیخلاف کاروائی تیز کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے نادرااور ترک امیگریشن ادارے ملکرحکمت عملی طے کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ غیرقانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ پاکستان مکمل تعاون فراہم کریگا۔انہوںنے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے انتظامی اور تکنیکی اقدامات کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد ملک کا تشخص خراب کرتے ہیں۔انکے خلاف کاروائی ناگزیر ہے۔انہوںنے کہاکہ ترکی نے پاکستان کی مشکل ترین حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے۔اس کیلئے انتہائی شکرگزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور انکے وفدکے رواں مہینے دورہ ترکی کے دوررس نتائج نکلیں گے۔ ترک سفیر نے کہاکہ صدرطیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ دورہ ترکی کے دوران انتہائی مفید ملاقات ہوئی،وزیراعظم پاکستان کے دورہ ترکی سے تجارتی، سیاحتی اور ثقافتی تعلقات میں مزیدوسعت آئے گی
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...