اسلام آ باد(این این آئی)چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان ثقافتی تعاون کو بڑھائے گا اور چینی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے ڈو ین پر پاکستان پویلین کو مضبوط بنائیگا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سفیر معین الحق نے بائٹ ڈانس کا دورہ کیا۔ بائٹ ڈانس کے چائنا پبلک افیئرز اینڈ سٹریٹیجی ڈیپارٹمنٹ نے ان کا استقبال کیا۔ سفیر کو بائٹ ڈانس کے کاروباری آپریشنز اور اس کی مختلف مصنوعات جیسے ڈوئن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بائٹ ڈانس ٹیم نے اپنے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی ایمبیسی بیجنگ کی فعال موجودگی کا اعتراف کیا۔ بعد ازاں سفیر کو بائٹ ڈانس کی مختلف سہولیات کا دورہ کرایا گیا۔ بات چیت کے دوران سفیر نے ایک دہائی کے مختصر عرصے میں بائٹ ڈانس کی زبردست ترقی کی تعریف کی۔ انہوں نے ثقافتی تعاون کو وسعت دینے اور دوین پر چینی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ بائٹ ڈانس ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کو ای کامرس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عبور ہے۔ ڈو ین پر چین میں پاکستانی سفارت خانے کے کے اکاو ¿نٹ پر 100000سے زیادہ فالوورز ہیں اور سفارت خانے کے پروموشنل مواد کو لاکھوں ناظرین دیکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...