اسلام آباد/لندن(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے تباہ حال پاکستان ہمیں دیا تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا،تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے لندن میں (ن )لیگ کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ امیر مقام نے اہم پارٹی اور حکومتی امور پر نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ نوازشریف نے کہاکہ عمران نیازی نے تباہ حال پاکستان ہمیں دیا تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔نواز شریف نے کہاکہ (ن )لیگ کو خیبر پختونخوا میں مزید متحرک اور فعال بنایا جائے۔
مقبول خبریں
پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا
بھمبر(این این آئی)بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ پاک فوج کی مستعدی اور شجاعت کے سامنے ناکام ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، لائن...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کشیدگی پر اظہار تشویش، بھارت اور پاکستان کے...
نیو یارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو...
بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوں سے...
اسلام آباد /لندن(این این آئی) وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے...
31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر کام کا...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر...
مولاناغفور حیدری کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت پر جیل میں سی ٹی ڈی...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی...