ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی آنے والی نئی ہارر کامیڈی فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب سے کترینہ کیف، سدھانت چترویدی اور ایشان کھتر کی فلم ‘فون بھوت’ کا اعلان ہوا ہے، شائقین ان تینوں اداکاروں کو سلور اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں تاہم اب بالی ووڈ کی ملکہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی پہلی فلم ”فون بھوت” کا ٹیزر آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ٹیزر کو دیکھ کرکہانی کا اندازہ لگانا تو مشکل ہے تاہم اسے ایک بھیانک کامیڈی کا نام دیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہیکہ یہ کوئی ہارر کامیڈی فلم ہے، جس میں کترینہ کے ساتھ پہلی مرتبہ نئے اداکار ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کیٹ نے لکھا کہ ”ایک بھیانک کامیڈی آنے والی ہے۔ دیکھتے رہنا ،فون بھوت”۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...