شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہل کار اور 1 پولیو ورکر شہید ہو گیا اور 1 بچہ زخمی ہوگیا ۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے تنگ کلی میں پولیو ٹیم بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ منگل کو صبح پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے دو پولیس اہل کار سپاہی دین شاہد، رضا اللّٰہ اور ایک پولیو ورکر موقع پر ہی شہید ہو گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی بچے کو تحصیل ہسپتال دتہ خیل منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...