اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ جمہوریت کے لبادے میں آمریت پروان چڑھانے والی جماعتیں پوری طرح بے نقاب ہیں،نااہل، نکمے اور بددیانت سیاستدانوں کے امپورٹڈ کنسورشیم نے اپنی چوری بچانے کیلئے معیشت تباہی کے گھاٹ اتار دی ہے۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ جمہوریت کے لبادے میں آمریت پروان چڑھانے والی جماعتیں پوری طرح بے نقاب ہیں،کیا ابہام باقی ہے کہ اس بے چہرہ امپورٹڈ سرکار نے عوام کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ نااہل، نکمے اور بددیانت سیاستدانوں کے امپورٹڈ کنسورشیم نے اپنی چوری بچانے کیلئے معیشت تباہی کے گھاٹ اتار دی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ ایک جمہوری معاشرے میں عوام کے پاس پرامن احتجاج کے ذریعے اپنی حالتِ زار کے اظہار کے علاوہ کیا راستہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحیح معنوں میں جمہوری حکومتیں پرامن احتجاج کرنے والوں پر طاقت کے استعمال کی بجائے ان کے مسائل کے حل کی تدبیر کرتی ہیں،اس سے پہلے 25 مئی کو عوام کے آئینی و جمہوری حقوق پر بزورِ قوت تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا گیا۔ اسد عمر نے کہاکہ امپورٹڈ بندوبست کے سارے کل پرزے سن لیں، اذیت ناک مہنگائی کیخلاف عوامی ردِعمل میں غیرمعمولی شدت آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج کے آئینی حق کو سلب کرکے معاشرے میں انتشار کے بیج بونے کی حکومتی کوششوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جانا چاہیے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...