لاہور( این این آئی)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہاہے کہ جب میری فلمیںناکا م ہو رہی تھیں اس دور میں ایک اجنبی پرستار نے ملاقات کر کے نہ صرف بڑے بجٹ کی فلم بنانے کا مشورہ کیا بلکہ اس کے لئے بھاری سرمایہ کاری بھی کی ، اس رقم سے بنائی گئی فلم سپر ہٹ ہوئی اور اس نے ساڑھے 12کروڑ روپے کا بزنس کیا ۔ ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ 2000میںمیری فلمیں کامیاب نہیں ہو رہی تھیں ۔اس دوران مجھے محفل تھیٹر میں ڈرامہ کرنے کا موقع ملا اور اس ڈرامے کے تیسرے روز ایک شخص نے مجھے آکر بتایا کہ آپ کا کوئی پرستار آپ سے ملنا چاہتا ہے ۔ پرستار کا تعارف اعظم خان کے نام سے ہوا جس نے بتایا کہ میں آپ کو بہت بڑا پرستار ہون اورآپ سے ایک فلم بنوانا چاہتا ہوں جس پر میں نے اسے ایک کروڑروپے لاگت کا بتایا تو اس نے کہا کہ ہم نے بالی ووڈ کی طرز پر فلم بنانی ہے جس پر میںنے اسے ہچکچاتے ہوئے پانچ کروڑ روپے لاگت بتا دی ۔وہ شخص گفتگو کرنے کے بعد وہاں سے چلا گیا اور جب دوبارہ ملاقات ہوئی تو اس نے مجھے فلم کا کام شروع کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے نقد دئیے اورپھر وہ شخص بیرون ملک چلا گیا اور میرے اکائونٹ میں وقفے وقفے سے پانچ کروڑ روپے ٹرانسفر کئے جس سے میںنے فلم فلم ” یہ دل آپ کا ہوا ” بنائی جو سپر ہٹ ہوئی اور پانچ کروڑ روپے سے بننے والی فلم نے ساڑھے بارہ کروڑ روپے کا بزنس کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کی یاددگارلمحات میں سے ایک ہے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...