وزیر اطلاعات کی زیر صدارت اجلاس ،اشتہارات کی تقسیم ، اخبارات وجرائد کی اشاعت کی تعداد جانچنے کے لئے ڈیجیٹل نظام لانے کا فیصلہ

0
162

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی زیرصدارت وزارت اطلاعات کے اجلاس میں اشتہارات کی تقسیم ، اخبارات وجرائد کی اشاعت کی تعداد جانچنے کے لئے ڈیجیٹل نظام لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اشتہارات کی تقسیم ، اخبارات وجرائد کی اشاعت کی تعداد جانچنے کے لئے ڈیجیٹل نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اخبارات وجرائد کی اشاعت جانچنے کی فہرست ‘اے بی سی’ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور علاقائی اخبارات وجرائد کی اے بی سی سے متعلق جامع پالیسی اختیار کرنے پر غور کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اخبارات کی باقاعدگی سے اشاعت اور تعداد جانچنے سے متعلق امور پر تفصیلات سے آگاہ کیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹرل میڈیا لسٹ پر موجود اخبارات و جرائد کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ باقاعدگی سے شائع ہونے والے اخبارات وجرائد کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے اشتہارات جاری کئے جائیں گے۔اشتہارات صرف باقاعدگی سے شائع ہونے والے اخبارات وجرائد کو ہی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، پرنسپل انفارمیشن آفیسرمبشر حسن سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی