تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے اندورنی سازش اور بیرونی سازش کے علاوہ کچھ نہیں،شیری رحمن

0
207

اسلام آباد(این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے اندورنی
سازش اور بیرونی سازش کے علاوہ کچھ نہیں۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ تحریک انصاف کے قائد کہتے ہیں ان کے خلاف عالمی سازش ہوئی ہے، باقی پارٹی رہنماء کہتے ہیں ان کے خلاف پارٹی میں اندر سازش ہوئی۔ شیری رحمن نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے اندورنی سازش اور بیرونی سازش کے علاوہ کچھ نہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ وفاق میں بیٹھ کر عمران خان عالمی سازش کی باتیں کرتے، ان کے دیگر رہنماء اپنے حلقوں میں پارٹی کے اندر ہونے والی سازشوں کا ذکر کرتے۔ شیری رحمن نے کہاکہ تقسیم شدا پارٹی کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے لئے نا صرف معاشی بلکہ خارجی بحران بھی چھوڑ کر گئے ہیں، ان کے پاس بات کرنے کے لئے اپنی کارکردگی نہیں مفروضی بیانیہ ہے۔