جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاوس میں کتوں کی واپسی

0
236

واشنگٹن(این این آئی )امریکا میں صدارتی انتخابات میں صدر کی تبدیلی کے نتیجے میں وائٹ ہاوس میں بہت کچھ بدل جاتا ہے۔ عن قریب سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عادات واطوار آنے والے صدرجوبائیڈن سے مختلف ہیں۔ ٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاوس میں کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رہا تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاوس میں کتوں کی بھی واپسی ہو گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جوبائیڈن اپنے دو کتے چیمپ اور میجر کو ساتھ لائیں گے۔ چیمپ سنہ 2008 سے جوبائیڈن کے خاندان کے ساتھ ہے جب کہ میجر کو2018 کو رکھا گیا تھا۔ میجر وائٹ ہاوس میں آنے والا پہلا ریسکیوکتا ہو گا۔پالتو جانوروں کے ساتھ امریکیوں کے بہت وابستگی کی روشنی میں یہ امکان نہیں ہے کہ ان دو کتوں نے براک اوباما کے دور میں سابق امریکی نائب صدر بائیڈن کو ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندوں کو ووٹ ڈالنے کیہ ترغیب دی ہو گی۔بائیڈن نے انسٹاگرام پر کتوں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ میں کچھ چیزوں کے لیے جانب دار ہو سکتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ چیمپ اور میجرپہلے حیرت انگیز اور شاندار کتے ہوں گے۔