راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبا بینرز لگائے گئے، انتظامیہ اور پولیس ان سے مل چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے جو پوسٹرز لگائے، اسکرین لگائی، وہ سرکاری ٹرکوں پر اتاری گئی اور ان کی جگہ عمران خان کے خلاف نازیبا اسکرین لگائی گئیں۔انہوںنے کہاکہ لال حویلی سے پچاس سال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، انتظامیہ اور پولیس مل چکی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مقتدر حلقوں اور ایجنسی کو بتانا چاہتا ہوں یہ لڑائی کرنا چاہتے ہیں، تحقیق کی جائے اس کے پیچھے کون ہے، حالات خراب ہوئے یا کوئی نقصان پہنچا امپورٹڈ حکومت ذمہ دار ہوگی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے، 17جولائی کیالیکشن میں قوم امپورٹڈ حکومت کی سیاست کو دفن کر دے گی۔،شیخ رشید نے کہا کہ ایاز امیر سمیت صحافیوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں، حکومت جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کرے۔انھوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ستائے اور مہنگائی کے مارے لوگ آج پریڈ گراؤنڈ میں ہوں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...