ممبئی(این این آئی) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما پر امریکا کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر امریکی ریاست نیو یارک کی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔کپل شرما کے خلاف مقدمہ درج کروانے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2015 میں کپل شرما نے شمالی امریکا کا دورہ کیا تھا انہوں نے معاہدہ کیا تھا کہ چھ مختلف شہروں میں شوز کریں مگر وہ صرف پانچ شوز کرکے روانہ ہوگئے تھے جبکہ انہیں6 شوز کی ادائیگی کی گئی تھی۔کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ لی نے کپل شرما پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا اور کوئی جواب نہیں دیا حالانکہ ہم نے عدالت کے سامنے ان سے رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ مقدمہ ابھی تک نیویارک کی عدالت میں زیرِ التواء ہے اور وہ یقینی طور پر کپل شرما کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...