لاہور( این این آئی)اداکار مانی نے کہا ہے کہ سنسر بورڈ کی جانب سے فلم بینوں کے لئے نامناسب ہونے کے دعوے کے بعد فلم ”لفنگے ”کی پاکستان میں ریلیز پرپابندی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں ایسا کچھ نہیں ہے جو پہلے نہ دکھایا گیا ہو۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ سندھ سنسربورڈ نے چند مناظر نکالنے کی درخواست کی تھی جس کی تعمیل کرتے ہوئے ان مناظرہٹا دیا گیا لیکن پنجاب سنسربورڈ نے فلم کو مکمل طور پردیکھے بغیرہی ریلیز پرپابندی عائد کردی، سنسر بورڈ والے فلم کو تقریباً 45 منٹ دیکھتے ہیں اور اس پرپابندی عائد کردیتے ہیں۔مانی نے واضح کیاکہ فلم میں ایسے لطیفے یا ذومعنی جملے شامل نہیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستانی فلموں میں پیش نہیں کیے گئے ، پاکستان میں سیاستدان بھی اکثرایک دوسرے پر نازیبا تبصرے کردیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو موجودہ معاشرتی اصولوں کے مطابق نہ ہو۔ٹریلر سنسر بورڈ کی منظوری کے بعد ہی جاری کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سنسر بورڈ میں انہی لوگوں کو ہونا چاہیے جنہیں کام آتا ہو اور وہ فلمی صنعت سے واقف ہوں
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...