اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 100 یونٹ بجلی مفت کرنے سے غریب کو ریلیف ملے گا، اس سے پی ٹی آئی کو کیا تکلیف ہے؟۔ ایک انٹرویومیںانہوں نے کہا کہ 100 یونٹ بجلی مفت کرنا پری پول رگنگ نہیں ، بجلی پر یہ رعایت پہلے بھی دی جاتی رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب کو سْکھ کا سانس مل رہا ہے تو پی ٹی آئی کو اْس پر کیا اعتراض ہے؟ وہ بھی خیبر پختونخوا میں ایسا کرلیں۔مبینہ آڈیو ٹیپ پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق ثابت ہوگیا ہے، سیاست جیسے کام میں جب آپ دخل اندازی کرتے ہیں تو تنقید کے دائرے میں بھی آتے ہیں اور ہاتھ اور کپڑوں پر داغ بھی لگتے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کو چیلنج کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے آڈیو کا فارنزک کروالیں، یہ آڈیو سب سے بڑا ثبوت ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...