اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 4 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی، مزید ایک مریض چل بسا ،ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض فوت ہو گیا۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 805 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے،ملک بھر میں اب تک 30 ہزار 404 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 40 ہزار 80 ہو چکی ہے،کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 168 کی حالت تشویش ناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 17 ہزار 150 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 90 لاکھ 96 ہزار 468 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 17 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 10 اعشاریہ 62 فیصد، مظفر آباد میں 6 اعشاریہ 45 فیصد، پشاور میں 3 اعشاریہ 32 فیصد، لاہور میں 3 اعشاریہ 19 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔مثبت کورونا کیسز کی شرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 78 فیصد، گلگت میں 2 اعشاریہ 52 فیصد اور بہاولپور میں 1 اعشاریہ 16 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...