یاسر نواز نے اپنی فلم ”چکر ”یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا

0
149

لاہور( این این آئی)اداکار ،ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے رواں برس عید الفطر پر ریلیز کی گئی فلم ”چکر ” کو عید الاضحی پر یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ۔فلم کے پروڈیوسرز یاسر نواز اور ندا یاسر نے انسٹاگرام پر جاری کردہ مختصر ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنی فلم کو عید الاضحی کے پہلے دن پر یوٹیوب پر ریلیز کریں گے۔ویڈیو میں ندا یاسر نے بتایا کہ مداحوں نے ان سے پر زور فرمائش کی تھی کہ فلم کو یوٹیوب پر جاری کیا جائے جس کے بعد اس عید پر فلم کو یوٹیوب پر پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ فلم کو یوٹیوب پر ریلیز کرنا ان کی جانب سے مداحوں کے لیے عید کا تحفہ ہوگا۔فلم کو عید الفطر پر سینماوں میں پیش کیا گیا تھا لیکن فلم نے سینما گھروں خاطر خواہ بزنس نہیں کیا تھا اس کی وجہ یہ بھی بتائی گئی تھی کہ سینما گھروں پاکستانی فلموں کے بجائے ہالی ووڈ فلموں کو ترجیح دی گئی ۔فلم کے نمایاں فنکاروں میں احسن خان، نیلم منیر، جاوید شیخ، محمود اسلم، نوید رضا، احمد حسن اور خود یاسر نواز شامل ہیں۔