لاہور( این این آئی)پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے شوہر ظہیر کو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت دیدی ہے،ظہیر نے گرفتاری کے خدشے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔ظہیر کی جانب سے موقف اپنا گیا تھا کہ دعا زہرا سے نکاح کیا ہے ،الزام لگایا جا رہا ہے کہ دعا کو اغوا ء کیا ، کراچی میں اغوا ء کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی،استدعا ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے ظہیر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے جس پر ظہیر کے وکیل رائے خرم نے معزز عدالت کو بتایا کہ 16 اپریل کو اغوا ء کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔وکیل نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کو ری انوسٹی گیٹ کر رہے ہیں،خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے۔ اس موقع پر عدالت نے 14 جولائی تک ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...