واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن رواں ماہ کے دوسرے پندرھواڑے میں جدہ کے دورے کے موقع پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان سے گفتگو میں خطے میں بڑھتے ہوئے ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کو مربوط بنانے کے اپنے وڑن پر روشنی ڈالیں گے۔صدر بائیڈن شاہ سلمان اور ان کی قیادت میں ٹیم کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں بیٹھیں گے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس ٹیم میں شامل ہیں۔امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے رابطہ کار برائے تزویراتی ابلاغیات جان کربی نے کہا کہ صدر بائیڈن یقیناً سعودی ولی عہد سے اس بڑی دو طرفہ بات چیت کے تناظر میں ملاقات کریں گے۔وہ منصب صدارت سنبھالنے کے بعد ئیندہ ہفتے مشرقِ اوسط کا پہلا دورہ کررہے ہیں۔جان کربی نے ان کے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وہاں (مشرقِ اوسط میں)جو کچھ ہوتا ہے،وہ یقینی طور پر ہمیں ہمارے گھرمیں متاثر کرتا ہے۔جو بائیڈن شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر15 اور16 جولائی کو صدرامریکاکی حیثیت سے سعودی عرب کا پہلا دورہ کریں گے جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔اس میں مصر، عراق اور اردن کے سربراہاں بھی شریک ہوں