راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی حکومت کا ایجنڈا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اورڈرون بیسز کی اجازت حکومت کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے،چار سوٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے،بجلی نو روپے یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے،پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ 31 فیصد مہنگائی اور15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کریگا۔ انہوںنے کہاکہ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، منی لانڈرر حکمران بن گئے،لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ شیخ رشید کا نے کہا کہ لوگ بھوک سے مررہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں، بیس نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...