اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک دیتے ہوئے خصوصی دعائوں کی اپیل کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی خاص عنایات کے اس متبرک دن پر اللہ تعالیٰ سے مغفرت و رحمت کی دعائیں کی جائیں ،آج اللہ تعالیٰ کے انوار وتجلیات کے نزول کا خاص بابرکت دن ہے،جمعہ کے دن حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو امت مسلمہ اور انسانیت کے لئے آج خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ رب کریم ۖکے حضور عالم انسانیت پر اس کے رحم، امت مسلمہ کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں اور امراض سے نجات کی دعا کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ سے مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی التجا کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے،آج کے دن ہم شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...