اسلام آباد(این این آئی)مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے شہید کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کی چھٹی برسی کے موقع پر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ برہان مظفر وانی شہید مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف مزاحمت کی ایک بے مثال علامت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ برہان وانی نے مقبوضہ کشمیرکی پڑھی لکھی نوجوان نسل میں جدوجہد کی ایک نئی روح پھونکی، برہان مظفر وانی جیسے لاکھوں نوجوان اپناحق خودارادیت حاصل کرنے کے لیے پرْ عزم ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ قابض بھارتی افواج کشمیریوں بلخصوص نوجوانوں کا بے دریغ قتل عام کررہی ہیں، مقبوضہ وادی میں روزانہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز میں شہید کردیا جاتا ہے۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ بھارت نے 40 لاکھ غیر ریاستی افراد کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرکے مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ غیور اور بہادر کشمیری بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو کسی صورت میں کامیاب نہ ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دْنیا کے تمام فورمز پر اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، بلاول بھٹو زرداری مسئلہ کشمیر کو دْنیا کے تمام فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...