اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین نیب ہراسمنٹ اسکینڈل میں وزیراعظم ہاؤس کے ملوث ہونے کی تفصیلات پر وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون طیبہ گل کے ڈیڑھ ماہ وزیراعظم ہاؤس میں رکھے جانے کے بیان سے سر شرم سے جھک گئے۔اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان فوری طور پر اپنی پارٹی قیادت سے الگ ہو،سنگین الزام کے بعد عمران کا سیاست میں حصہ لینے کا اب کوئی حق نہیں رہا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پہلے صاف شفاف تحقیقات کا سامنا کرے،ریاست ماں کی طرح ہے، وزیراعظم ہاؤس کی حیثیت قوم کی بیٹیوں کے لیے دارالامان کی ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس کو قوم کی بیٹیوں کے لیے حراسانی مرکز بنا دیا جانا پوری ریاست کے لیے باعث شرمندگی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان، تم اتنے گھناؤنے کھیل میں ملوث رہے، شرم آنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ واضح ہو رہاہے کہ عمران خان نے سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے لیے متاثرہ خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں رکھا۔سید خورشید شا ہ نے کہاکہ ثابت ہو گیا اپنے سیاسی مخالفین کو سبق سکھانے کے لیے عمران خان نے ہر حد پار کی۔انہوںنے کہاکہ افسوس اس شرمناک کام میں بھی عمران خان نے متاثرہ خاتون کو ریاست مدینہ کا حوالہ دیا،پاکستان کی سیاست اور ریاست کو داغدار کرنے کا اس سے بڑا الزام کیا ہو گا۔خورشید شاہ نے کہاکہ پاکستان کے تمام ادارے، پارلیمان ہر صورت معاملے کی تہہ تک پہنچیں
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...