سابق شوہر نے کبھی پھول بھی نہیں دیا تھا’ بشریٰ انصاری

0
203

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کے سابق شوہر اقبال انصاری نے کبھی اْنہیں پھول بھی نہیں دیا تھا۔سوشل میڈیا پر بشریٰ انصاری کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جو میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو کا ہے جس میں سینئر اداکارہ اپنے سابق شوہر سے متعلق اہم انکشافات کر رہی ہیں۔ندا یاسر نے بشریٰ انصاری سے سوال کیا کہ جب آپ کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی تھی تو کیا آپ کی گود بھرائی کی رسم ہوئی تھی؟اس سوال کے جواب میں بشریٰ انصاری نے کہ نہیں ہم نے ایسا کبھی نہیں کیا۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ دراصل! میری والدہ کا خاندان لاہور شفٹ ہو گیا تھا، میں اور میرے شوہر اسلام آباد میں تھے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر ان تمام مضحکہ خیز چیزوں کو ناپسند کرتے تھے، وہ ان رسومات کو غیر اہم سمجھتے تھے۔اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے شوہر نے تو کبھی مجھے ایک پھول تک نہیں دیا تھا تو پھر گود بھرائی کی رسم تو بہت دور کی بات ہے۔واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے 1978ء میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے اْن کی 2 بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔سال 2019ء میں انہوں نے اقبال انصاری سے طلاق لے لی تھی، جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے اداکار و ہدایت کار اقبال حسین سے دوسری شادی کر لی ہے تاہم اداکارہ اپنی نجی زندگی سے متعلق زیادہ تر خاموش ہی دکھائی دیتی ہیں۔