کراچی (این این آئی)عید الاضحیٰ پر ریلیز کی گئی تین پاکستانی فلموں ‘لندن نہیں جائوں گا، قائد اعظم زندہ باد اور لفنگے’ کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کمائی میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا۔تینوں پاکستانی فلموں کو عید کے روز 10 جولائی کو ہولی وڈ فلم ‘تھور: لو اینڈ تھنڈر’ کے ساتھ پیش کیا گیا تھا، علاوہ ازیں دیگر فلمیں بھی سینمائوں میں پیش کی جا رہی تھیں۔پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ اس بار پاکستانی فلمیں زیادہ کمائی کریں گی، تاہم زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائد اعظم زندہ باد’ کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیں گی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔پاکستانی فلموں کی کمائی پر نظر رکھنے والے پیج ‘لولی وڈ پکچر’ کے مطابق ‘لندن نہیں جائوں گا’ نے ریلیز کے پہلے دو دنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 9 کروڑ روپے بٹورے جب کہ ‘قائد اعظم زندہ باد’ نے دنیا بھر سے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کمائے۔جہاں عالمی سطح پر ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم نے زیادہ کمائی کی، وہیں مقامی سینما میں بھی ان کی فلم نے فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم سے کمائی میں میدان مارا۔قائد اعظم زندہ باد’ نے پاکستان میں ابتدائی دو دن میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے قریب جب کہ ‘لندن نہیں جائوں گا’ نے سوا دو کروڑ روپے کے قریب کمائی کی۔فلموں کی کمائی سے متعلق اعداد و شمار کو ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...