یوم شہدائے کشمیر ، کشمیریوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دہانی کا دن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

0
119

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر اقوام متحدہ کے دئیے ہوئے استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کیلئے کشمیریوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دہانی کا دن ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ یوم شہدائے کشمیر اقوام متحدہ کے دئیے ہوئے استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کیلئے کشمیریوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دہانی کا دن ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے سے نجات کے لئے نسل در نسل بے مثال قربانیاں دے کر آزادی کی شمع کو روشن رکھا اور بھارتی غلامی قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔