لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔قمرالزمان کائرہ نے خود کو پندرہ دن کے لیے قرنطینہ کر لیا۔قمر الزمان کائرہ انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں انتخابی چلا رہے تھے ،وہ کچھ دنوں سے گلے میں سوزش اور نزلہ زکام محسوس کر رہے تھے ۔قمر الزمان کائرہ کا گزشتہ رات کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور خود کو پندرہ دن کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے۔گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران قمر الزمان کائرہ بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنمائوں سے بھی ملتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام رہنمائوں کے کورنا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...