ایک آزاد مملکت کے قیام کا خواب علامہ اقبال کی سیاسی بصیرت کا عکاس ہے،نیئر حسین بخاری

0
219

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے علامہ اقبالۖکے یوم ولادت پر پیغام میںکہا ہے کہ کلام اقبال جبر و استبدادکے خلاف میدان عمل کی دعوت ہے۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ ایک آزاد مملکت کے قیام کا خواب علامہ اقبال کی سیاسی بصیرت کا عکاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کی فکر نے برصغیر کے محکوموں کو آزدی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا۔انہوںنے کہاکہ اْسی جدوجہد کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد اور جمہوری وطن میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وطن کو فرقہ پرستی ، انتہا پسندی ، دہشت گردی جیسی برائیوں سے پاک کر نے کا عہد کرنے کا دن ہے۔ انہوںنے کہاکہ عظیم دانشور علامہ اقبال کے نظریات آج بھی قوم کیلیے راہنما اصول ہیں۔