اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف فیصلہ کے بعد صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ” بیرونی سازش”کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ عدالت کے مطابق اسپیکر کی رولنگ، وزیراعظم کا اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم اور صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی اور سیاسی جماعتوں کے حقوق کی خلاف تھا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ مفروضوں کی بنیاد پر رولنگ دے کر آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، بغیر تفتیش کے اسپکیر نے رولنگ دی۔شیری رحمان نے کہاکہ اسپیکر نے ہائوس میں دعویٰ کیا تھا کہ مراسلہ سپریم کورٹ کو بھجوایا گیا ہے، عمران خان نے جو مراسلہ جلسے میں لہرایا اس مراسلے کا مکمل متن بھی عدالت میں پیش نہیں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے بار بار آئین کی تضحیک اور خلاف ورزی کی۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے سے واضح ہو گیا کہ اس سارے معاملے میں صدر کا کردار جانبدار رہا، صدر آئین کا نہیں صرف تحریک انصاف کے مفاد کا تحفظ کرتے رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...