ملتان(این این آئی) الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کے ضمنی انتخاب سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔پی پی 217 ملتان سے تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، زین قریشی پر 10 ووٹوں کے بدلے ایک موٹر سائیکل دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض نے معاملیکی انکوائری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے انکوائری آفیسرز کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...