لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی نئی لہر میں کیسز کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پرسختی سے عمل پیرا رہیں،حکومت حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا انتظارکرنے کی بجائے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدکرائے ۔ ایک انٹرویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ خداکی ذات نے پاکستان کو کورونا کی پہلی لہروں میں زیادہ نقصان سے بچائے رکھا ہے ،اب دوبارہ کیسز بڑھنا شروع ہو گئے ہیں اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ احتیاط برتیں کیونکہ اگر ہم نے لا پرواہی اورغفلت کا مظاہرہ کیا تو آنے والا وقت بڑ اکٹھن ثابت ہو سکتا ہے جس کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ خدا خدا کرکے ملک میں کاروباری سر گرمیاں بحال ہوئی ہیں اگر ہم انہیں اسی طرح بحال رکھناچاہتے ہیں تو ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...