لاہور( این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوںمیں کمی کا اعلان کر دیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یہ فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ریلویز کی میل / ایکسپریس ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں بھی 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔انہوںنے بتایا کہ فیصلوں کا اطلاق ان شا اللہ 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ ریلوے میں 94فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔اس کمی کا نوٹیفکیشن آج اتوار کے روز جاری کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نجی ائیر لائنز کو یہ ہدایت کرے گی کہ وہ اپنے کرایوںمیں کمی کریں ۔ مجھے یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطے کر کے کرایوںمیں کمی کے اقداما ت بھی کریں گی۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...