مریم نواز کو کرونا وائرس ہو گیا،قرنطینہ کر لیا

0
255

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو کرونا وائرس ہو گیا ۔مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر کرونا ٹیسٹ کروایا گیا۔رپورٹ پازیٹو آنے پر مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ مریم نوازنے عوام سے اپنی جلد صحتیابی کیلئے دعا ئوںکی درخواست ہے۔مریم نواز نے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دورے کئے تھے ۔مریم نواز نے آخری روز لاہور اور ملتان میں بھی ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز سے رابطے میں رہنے والے پارٹی رہنما بھی اپنے ٹیسٹ کرائیں گے۔