صنعتی و اقتصادی شعبوں میں تیز رفتار بنیادوں پر خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

0
233

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صنعتی و اقتصادی شعبوں میں تیز رفتار بنیادوں پر خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، خواتین کو معیاری تعلیم اور ہنر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے، خواتین کی جائیداد اور وراثتی حقوق کے حوالے سے مقامی روایات کو بدلنے کی ضرورت ہے ، قانون کے تحت اگر کسی خاتون کی جائیداد پر قبضہ کیا گیا ہو تو اسے حکومت خالی کرائے گی۔ وہ ہفتہ کو ایوانِ صنعت و تجارت برائے خواتین ، پشاور کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی و اقتصادی شعبوں میں تیز رفتار بنیادوں پر خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین ملکی آبادی کا تقریبا 50 فیصد ہیں ، کام کی جگہ پر انکے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو معیاری تعلیم اور ہنر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے، صدر مملکت علوی نے کہا کہ خواتین کی جائیداد اور وراثتی حقوق کے حوالے سے مقامی روایات کو بدلنے کی ضرورت ہے ، خواتین کو مذہب اور آئین کے مطابق تمام وراثتی حقوق دیئے جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثتی جائیداد میں ان کا حصہ دلانے کے لیے قانون سازی کی گئی ، انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت اگر کسی خاتون کی جائیداد پر قبضہ کیا گیا ہو تو اسے حکومت خالی کرائے گی، صدر نے کہا کہ بینک خواتین کو آسان شرائط و ضوابط پر کاروباری قرضے فراہم کر رہے ہیں