اسلام آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں پانچ ،پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئیں۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ایسٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے درخواست ضمانتوں پر بحث مکمل کی۔ عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔وکیل نے موقف اپنایا کہ جان کو خطرہ ہے اس لئے عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ نمبر 501 ،500، لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 593 ، تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 1078 اور تھانہ سہالہ میں 462 نمبر مقدمہ درج ہے۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...