اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر فیض احمد فیض کی نظم شیئر کی ہے۔پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 20 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔ضمنی الیکشن میں بڑے پیمانے پر کامیابی کے بعد عمران خان نے سوشل میڈیا پر فیض احمد فیض کی نظم ‘بس نام رہے گا اللہ کا’ شیئر کی جس پر صارفین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکبادیں پیش کیں۔اس کے علاوہ عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں تمام اتحادیوں سمیت پی ٹی آئی کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سب سے پہلے میں مسلم لیگ نواز کیامیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔سابق وزیر اعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں اپنے تمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں۔انہوں نے لکھا کہ یہاں سیآگیکاواحد رستہ ایک ساکھ کیحامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کاانعقادہے،کوئی بھی دوسراراستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافیاورمزیدمعاشی انتشارکی جانب لے کر جائیگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...