مشکل فیصلے وہ حکومت کرے جس کے پاس پانچ سال کا مینڈیٹ ہو،مصطفی نواز کھو کھر

0
117

اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر کا کہنا ہے کہ میرا پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ حکومت کرنے کی بجائے فورا الیکشن کرا دینے چاہئے،ضمنی الیکشنز سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے ۔مصطفی نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ایک فریش مینڈیٹ کے ساتھ آنے والی حکومت کو ہی کرنی چاہئے ،مشکل فیصلے وہ حکومت کرے جس کے پاس پانچ سال کا مینڈیٹ ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہو اور عوام ہمارے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالیں، سیاسی جماعتیں ابھی تک ذہنی طور پر نوے کی دہائی میں پھنسی ہوئی ہیں، مصطفی نواز کھوکھرنے کہاکہ آبادی میں نوجوانوں کا تناسب، کرپشن کا تدارک، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دور حاضر کی سیاست کے لازمی جزو ہیں ، کل کے نتائج کے بعد سیاسی استحکام میں مزید کمی آئے گی اور حکومت کرنا مشکل ہوتا چلا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک اور معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے جو صرف جنرل الیکشنز کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔