شہباز شریف کا پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت کو مبارکباد

0
169

اسلام آباد(این این آئی)پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔وزیراعظم نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔