اسلام آباد(این این آئی)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آج ہمارا کیس سن رہی ہے،اس کیس نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ملک میں آئندہ آنے والے دنوں میں کس قسم کی حکومت ہوگی، وہ قیادت کو اس ملک کے خزانے کی رکھوالی کرے گی یا وہ جو ملک کا خون چوسے گی یا وہ قیادت کو منی لانڈرنگ کے زریعے اس ملک کی دولت باہرمنتقل کرے گی۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام فیصلہ کرچکی ہے اور لوٹوں کو مسترد کردیا ہے ،میں پیشن گوئی کرہا ہوں جنرل الیکشن میں بھی قوم لوٹوں کو مسترد کرے گی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پاکستان کی قوم بازاری کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،موجودہ حکومت نے نیب قانون کاحلیہ بگاڑ دیا ہے،نئے نیب قانون میں وائٹ کالر کرائم کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار پرویز الہی ہیںم پرویز الہی نے خاندانی مشکلات کے باوجود عمران خان کا ساتھ دیا، پرویز الہی پہلے بھی وزیر اعلی پنجاب رہ چکے ہیں تجربہ کار ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...