انتخابات سے پہلے عمران خان نے حکومت ،اداروںپر دھاندلی کے الزامات لگائے،جیتنے کے بعد معافی مانگنے کی جرات ہونی چاہئے تھی،شیری رحمن

0
249

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات سے پہلے عمران خان نے حکومت، ای سی پی اور اسٹیبلشمنٹ پر دھاندلی کے الزامات لگائے،انتخابات جیتنے کے بعد ان میں معافی مانگنے کی جرات ہونی چاہئے تھی،آئین کی خلاف ورزی کرنے بعد بھی یہ خود کو صحیح اور مخالفین کو غلط سمجھتے ہیں۔ایک ٹوئٹ میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے پہلے عمران خان نے حکومت، ای سی پی اور اسٹیبلشمنٹ پر دھاندلی کے الزامات لگائے،انتخابات جیتنے کے بعد ان میں معافی مانگنے کی جرات ہونی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کے نام لینے کی ہمت تو نہیں کرسکتے مگر ان سے معافی ہی مانگ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات جیتنے کی خوشیاں منا رہی ہے یا عمران خان کے الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر؟ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ اپنا بیانیہ بنانے کے لئے آئین، ملک کے مفادات اور آئینی اداروں کی ساکھ کی دھجیاں اڑاتے ہیں، آئین کی خلاف ورزی کرنے بعد بھی یہ خود کو صحیح اور مخالفین کو غلط سمجھتے ہیں۔