ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

0
583

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے ،بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگاواٹ ہے جبکہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، پانی سے 6 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 120میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگا واٹ ہے ، ونڈ پاور پلانٹس سے 1100 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے 170 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے ،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 160میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، جوہری ایندھن سے2 ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ملک بھر کے بڑے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،ہائی لاسز ایریاز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد ہے۔